احمد جواد وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) خیبرپختونخوا ریجن کی قائمہ کمیٹی ہارٹیکلچر کے 2016ء کے لیے چیئرمین مقرر

اتوار 20 مارچ 2016 14:49

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) خیبرپختونخوا ریجن نے ہارویسٹ ٹریڈنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد جواد کو قائمہ کمیٹی ہارٹیکلچر کا 2016ء کے لیے چیئرمین مقرر کیا ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔احمد جواد نے اس حوالے سے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

20 مارچ۔2016ء کو بتایا کہ ہارٹیکلچر کے شعبہ میں میرا وسیع تجربہ ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے شعبہ سے وابستہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ حکومتی ایوانوں پر زور دیا ہے کہ ہارٹیکلچر کے شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی جائیں تاکہ زرعی شعبہ سے حقیقی استفادہ کیا جا سکے۔ اتوار کو اپنی خصوصی گفتگو میں احمد جواد نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہارٹیکلچر انڈسٹری کی ترقی کے بے پناہ وسائل موجود ہیں جس کو بروئے کار لا کر صوبائی حکومت سالانہ اربوں روپے کا زرِ مبادلہ کما سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین میری پہلی ترجیح ہو گی کہ میں خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی متعلقہ وزارتوں سے قریبی رابطہ رکھوں تاکہ صوبے کی بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کروا سکوں اور ہارٹی کلچر کے شعبہ کی ترقی کیلئے پالیسی مرتب کی جا سکے۔ واضع رہے کہ احمد جواد اس سے پہلے بھی فیڈریشن میں کمیٹی کے چیئر مین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :