پشاور‘ شیرو جنگی میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ‘120 گھروں کی تلاشی ‘15 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 20 مارچ 2016 14:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) شیرو جنگی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس حکام نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 120 گھروں کی تلاشی لی اور 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو سکیورٹی فورسز اور پولیس حکام نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 120 گھروں کی تلاشی لی اور پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ بیس افراد کو کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین پستول‘ ایک رائفل اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ گرفتار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :