باکمال لوگ، لاجواب سروس… قومی ایئر لائن کے کارناموں میں ایک اور اضافہ

کیبن کریو نے اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی پرواز کا ایمرجنسی رافٹ کھول دیا‘رافٹ کو دروازے میں دوبارہ لگانے میں دو گھنٹے لگ گئے

اتوار 20 مارچ 2016 14:47

باکمال لوگ، لاجواب سروس… قومی ایئر لائن کے کارناموں میں ایک اور اضافہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) باکمال لوگ، لاجواب سروس‘ قومی ایئر لائن کے کارناموں میں ایک اور اضافہ ‘پی آئی اے عملے نے اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی پرواز کا ایمرجنسی رافٹ کھول دیا۔ رافٹ کو دروازے میں دوبارہ لگانے میں دو گھنٹے لگ گئے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی اسلام آباد سے برمنگھم جانیوالی پرواز پی کے سیون نائن ون کے کیبن کریو نے ایمرجنسی دروازے کا رافٹ کھول دیا، جسے واپس لگانے میں دو گھنٹے لگ گئے۔ پرواز دو گھنٹے تاخیر سے برمنگھم روانہ ہوئی جبکہ کراچی سے جدہ جانیوالی پہلے سے تاخیر شدہ پرواز پی کے سیون فائیو فور زیرو کے عملے نے کارگو غلط طریقے سے کھول دیا جس سے پرواز 19گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :