کراچی میں مقابلہ‘ حساس ادارے کا جوان شہید…اہلکارکی فائرنگ سے ڈاکو ماراگیا‘ دوسرا زخمی حالت میں فرار

اتوار 20 مارچ 2016 14:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب ڈاکووٴں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا جوان شہید ہوگیا، جبکہ اہلکارکی فائرنگ سے ڈاکو ماراگیا۔پولیس حکام کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب حساس ادارے کے افسرکی سیکیورٹی پرتعینات اہلکارنے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنایا۔

(جاری ہے)

حساس ادارے کے جوان کی فائرنگ سے ڈاکوماراگیا، جبکہ ایک زخمی حالت میں فرارہوگیا،مقابلے کے دوران ڈاکووٴں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا جوان وقاص جان کی بازی ہارگیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے لئے علاقے کو سیل کردیا، پولیس کاکہنا ہے، مفرورملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔ڈی اّئی جی ایسٹ کے مطابق گلشن اقبال بلاک 5 میں 2 ڈاکووں نے ایک فوجی اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے فوجی جوان وقاص شہید ہوگیا

متعلقہ عنوان :