زمین سے محبت کا عالمی دن‘ ارتھ آور8 سے 9 بجے کے دوران قومی اسمبلی کی لائٹس روشن رہنے کا انکشاف

سپیکر قومی اسمبلی ماچس سے موم بتی جلا کر پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری دفاتر کی لائٹس بند رکھنے کا اعلان کر کے لاہور چلے گئے ‘ جب بتیاں بند کرنے کا وقت آیا تو پارلیمنٹ سمیت اکثر عمارات کی لائٹس بجھائی نہ گئیں

اتوار 20 مارچ 2016 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) حکومت زمین سے محبت کا وقت بھول گئی ‘ارتھ آور8 سے 9 بجے کے دوران قومی اسمبلی کی لائٹس روشن رہنے کا انکشاف‘سپیکر قومی اسمبلی ماچس سے موم بتی جلا کر پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری دفاتر کی لائٹس بند رکھنے کا اعلان کر کے لاہور چلے گئے ‘ جب بتیاں بند کرنے کا وقت آیا تو پارلیمنٹ سمیت اکثر عمارات کی لائٹس بجھائی نہ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پوری دنیا کی طرح ملک بھر میں زمین سے محبت کا عالمی دن منایا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے زمین سے محبت کا باقاعدہ اظہار ماچس سے موم بتی جلا کر کیا۔انہوں رات 8 سے 9 بجے تک پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری دفاتر کی لائٹس بند رکھنے کا اعلان بھی کیا۔ اعلان کے بعد سپیکر قومی اسمبلی تو لاہور چلے گئے لیکن جب بتیاں بند کرنے کا وقت آیا تو شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ اور ایوان صدر کی لائٹس تو بند تھیں لیکن پارلیمنٹ سمیت اکثر عمارات کی لائٹس بجھائی نہ گئیں