سپر یم کورٹ ،روا ں عدا لتی ہفتہ کے لئے چھ بنچ تشکیل

اتوار 20 مارچ 2016 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) چیف جسٹس انور ظہیرجمالی نے کل( سوموار) سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے لئے اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کے مختلف بنچ تشکیل دے دیئے ہیں ۔ پیرسے بدھ تک پہلا بنچ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر ، دوسرا بنچ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس عمر عطابندیال ، تیسرا بنچ جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم جبکہ چوتھا بنچ جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز خان پر مشتمل ہو گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات اور جمعہ کو پہلا بنچ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس خلجی عارف حسین ، دوسرا بنچ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، تیسرا بنچ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر ، چوتھا بنچ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس طارق پرویز خان ، پانچواں بنچ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال جبکہ چھٹا بنچ جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہو گا ۔