کراچی :گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر فوجی جوان شہید

شہید اہل کار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاکو دوسرا فرار

اتوار 20 مارچ 2016 13:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے فوجی جوان شہید ہو گیاجبکہ شہید اہل کار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی اّئی جی ایسٹ کے مطابق گلشن اقبال بلاک 5 میں 2 ڈاکووں نے ایک فوجی اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے فوجی جوان وقاص شہید ہوگیا۔شہید اہل کار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جو دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول قبضے میں لے لیے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :