کراچی‘جھلسی ہوئی لاش کا معمہ حل‘باپ کی قاتل بیٹی گرفتار

اتوار 20 مارچ 2016 13:17

کراچی‘جھلسی ہوئی لاش کا معمہ حل‘باپ کی قاتل بیٹی گرفتار

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) کراچی میں پیرآباد پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے باپ محمد زمان کو نشہ آور چیز کھلائی اور پھر تیل جھڑک کر آگ لگادی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے قاتل بیٹی کا کہنا تھا کہ باپ کے قتل پر افسوس نہیں۔قصبہ کالونی میں مکان سے ملنے والی جھلسی ہوئی لاش کا معمہ پولیس نے حل کر لیا۔

(جاری ہے)

ساٹھ سالہ محمد زمان کے قتل میں اس کی اپنی ہی بیٹی ملوث نکلی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق عائشہ بی بی نے اٹھارہ مارچ کو گھر میں مٹی کا تیل چھڑک کر اپنے باپ کو قتل کیا تھا۔ ملزمہ نے گفتگو میں اعتراف جرم کرلیا۔ملزمہ کا کہنا تھا کہ والد کو قتل کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں۔ واردات کے بعد خود گرفتاری پیش کی۔ دوسری جانب پولیس نے ملزمہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عائشہ بی بی کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :