’’کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے‘‘……پاکستان کے سفارتی مشنز سفید ہاتھی بن گئے

ملکی تاریخ میں کسی بھی کارنامے کے کریڈٹ سے محروم ‘بیرون ممالک پاکستانی سفارت خانے5سالوں میں قومی خزانے سے56ارب33کروڑ68لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز’’ڈکار‘‘ گئے سفارتی عملے کی شاہ خرچیوں باعث 2010-11میں ہونے والے 8ارب35کروڑ کے اخراجات 2013-14میں بڑھ کر 11ارب11کروڑ56لاکھ روپے سے زائد ہوگئے ‘وزرات خارجہ کی دستاویز

اتوار 20 مارچ 2016 12:55

’’کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے‘‘……پاکستان کے سفارتی مشنز سفید ہاتھی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) ’’کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے‘‘ مذکورہ محاورے کے مصداق پاکستان کے سفارتی مشنز سفید ہاتھی بن گئے،ملکی تاریخ میں کسی بھی کارنامے کے کریڈٹ سے محروم بیرون ممالک قائم پاکستانی سفارت خانے5سالوں میں غریب عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والے قومی خزانے سے56ارب33کروڑ68لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز’’ڈکار‘‘ گئے،سفارتی عملے کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے 2010-11میں ہونے والے 8ارب35کروڑ کے اخراجات 2013-14میں بڑھ کر 11ارب11کروڑ56لاکھ روپے سے زائد ہوگئے جوکہ وزرات خارجہ کی دستاویز سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال2010-12میں بیرون ممالک قائم پاکستانی سفارت خانوں اور مشنز کے کل اخراجات8 ارب35 کروڑ سے زائد تھے جو اگلے سال 2011-12 میں بڑھ کر 9 ارب43 کروڑ روپے سے زائد ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اگلے سال 2012-13 میں ان اخراجات میں مزید اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 10 ارب 44 کروڑ 78 لاکھ سے زائد ہو گئے جب کہ 2013-14 میں یہ اخراجات مزید اضافے کے ساتھ 11 ارب11 کروڑ56 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئے ۔ البتہ2014-15 میں یہ اخراجات کم ہو کر 10 ارب 94 کروڑ29 لاکھ روپے ہو گئے ۔2015-16 کے پہلے ساتھ ماہ کے اخراجات6 ارب34 کروڑ15 لاکھ سے کچھ زائد ہیں جب کہ ابھی سال مالی سال کے پانچ ماہ باقی ہیں ۔(ع ع)

متعلقہ عنوان :