چنیوٹ میں پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے تحت سٹیل مل کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری کئے جائینگے

اتوار 20 مارچ 2016 11:40

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) چنیوٹ میں پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے تحت سٹیل مل کی تعمیر کیلئے جلد ٹینڈر جاری کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی صوبائی حکومت کی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں لوہے کے وسیع ذخائر موجود ہیں جن سے استفادہ کیلئے پبلک پرائیوٹ شراکت داری کے تحت سٹیل مل قائم کی جائے گی جس سے ملک کی لوہے کی طلب کو پورا کرنے میں مدد کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی میں بھی اضافہ ہو گا۔ چنیوٹ میں چینی کمپنی میٹالرجیکل کاوپوریشن آف چائینہ نے علاقے میں لوہے کے ذخائر کے حوالے سے تنظیمی رپورٹ تیار کی ہے جس کے مطابق علاقہ میں لوہے کے علاوہ تانبے اور سونے کے ذخائر کی موجودگی کی بھی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :