البرکہ بینک پاکستان اور الغازی ٹریکٹر لمٹیڈکا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبہ (ایس ایم ای) اور زراعت کی ترقی کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

اتوار 20 مارچ 2016 11:40

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) البرکہ بینک پاکستان اور الغازی ٹریکٹر لمٹیڈ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبہ (ایس ایم ای) اور زراعت کی ترقی کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت البرکہ بینک ٹریکٹر خریدنے والوں کو آسان شرائط پر قرضہ کی سہولیات فراہم کرے گا تا کہ زرعی شعبہ کی کارکردگی کے فروغ کیلئے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

البرکہ بینک کے بیان کے مطابق کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضہ کی فراہمی سے زرعی شعبہ کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :