غداری جیسے سنگین جرم کے کیس میں ملوث ایک جوابدار کوملک سے باآسانی فرار کرانا خود ایک بڑا آئینی جرم ہے،سینیٹر عاجز دھامرا

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن سندھ کے صدر سینیٹر عاجز دھامرانے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اوران کی پارٹی کی جانب سے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو باآسانی ملک سے باہر فرار کروانے کے خلاف صوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھوک ہڑتالیں اور مظاہرے کیے جائیں گے، سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ غداری جیسے سنگین جرم کے کیس میں ملوث ایک جوابدار کوملک سے باآسانی فرار کرانا خود ایک بڑا آئینی جرم ہے اور آئینی فریم ورک میں آنے والے تمام اداروں اور افراد کو ایک غدار پر رحم کرنے کا اختیار نہیں ملنا چاہیے،پیپلز یوتھ سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے جنم سے ہی ہمیشہ آمریت کے خلاف جنگ لڑی ہے لیکن آمریت کی چھاؤں میں پلنے والے اپنے اوپر فریب کی چادر ڈال کر ڈکٹیٹر کو سہولت دے کر انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں، سینیٹر عاجز دھامراہ نے وفاقی وزیر داخلہ اور نواز لیگ کے رہنماؤں کے کردار کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشرف کے ساتھی ہیں اور ان کو فرار کروانے میں سہولیت دی ہے جو شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور نواب اکبر بگٹی قتل کیسوں سمیت کراچی کے سانحہ 12 مئی کے قتلام میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :