میرا بیٹا بے گناہ ہے اسے پاکستان لایا جائے، دبئی میں گرفتار سیاسی تنظیم کے عسکری ونگ کمانڈر احمد سعید کی والدہ

پاکستانی حکومت اس کیس میں نظر ثانی کرے اور ہمیں انصاف فراہم کرے،پریس کانفرنس

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) شارجہ پولیس کے ہاتھوں دبئی میں گرفتار ہونیوالے ایک سیاسی تنظیم کے عسکری ونگ کا کمانڈر احمد سعید عرف سعید بھرم کی والدہ رشیدہ بیگم نے کہا ہے کہ میرا بیٹا احمد سعید بے گناہ ہے اسے پاکستان لایا جائے،پاکستانی حکومت اس کیس میں نظر ثانی کرے اور ہمیں انصاف فراہم کرے ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

احمدسعید کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ دبئی میں چھوٹا سے کاروبار کر رہا تھا اور کچھ عرصے قبل ہی اپنی فیملی کیساتھ رہائش پذیر تھاجسے14مارچ کودبئی میں پولیس نے حراست میں لیا ۔انہوں نے بتایا کہ احمد سعید ( سعید بھرم) کوشارجہ امیگریشن کے ایک اعلی افسر نے ٹیلی فون کر کے اپنے آفس بات چیت کیلئے بلایا تھاجب احمد سعیدشارجہ امیگریشن کے آفس پہنچا تو وہاں کوئی بھی اعلی افسر موجود نہیں تھا متعلقہ عملے نے اسے وہی انتظار کرنے کو کہا اور بتایا کہ آپ سے کچھ لوگ معلومات کیلئے ملیں گے احمد سعید کی گھر واپسی میں تاخیر پر اسکی اہلیہ معلومات کیلئے شارجہ امیگریشن گئی تو اس کی احمد سعید سے ملاقات بھی کرائی گئی اس وقت معلوم ہوا کہ شارجہ پولیس نے احمد سعید کو حراست میں لے لیا ہے جس کے بعد اسکی اہلیہ سے کوئی ملاقات نہیں کرائی گئی جبکہ 17مارچ کو پاکستانی میڈیا میں اسکی گرفتاری کی خبریں نشر ہوئی جس میں اسے ایک سیاسی تنظیم کے عسکری ونگ کا کمانڈر ظاہر کیا گیا اور مختلف کیس میں مطلوب بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

احمد سعید کی والدہ رشیدہ بیگم کا کہنا تھا کہ 1998ء میں پی آئی ڈی سی کے قریب یونین ٹیکساس کے چار ملازمین اور ایک پاکستانی ڈرائیور کے قتل میں میرے بیٹے سعید کو ملوث قرار دیگر گرفتار کیا گیا لیکن وہ اس کیس میں باعزت بری ہوا اور2004ء میں احمد سعید کو تمام کیسو ں سے آزاد کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوا اور وہاں اپنا گذر بسر کر رہا تھا

متعلقہ عنوان :