پنجاب کر پشن فر ی نہیں بلکہ ”کر پشن کا گڑھ “صوبہ بن چکا ہے ‘چوہدری محمدسرور

مختلف صوبائی محکموں میں9ارب کی کر پشن کی جوڈیشل انکوائر ی کروائی جائے ‘ آڈیٹر جنرل نے مذکورہ کر پشن اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر کے پنجاب حکومت کے کر پٹ ہونے کی تصد یق کر دی ہے ‘اب قوم کو سمجھ آرہی ہے کہ حکمران کیوں پنجاب میں نیب کو نہیں آنے دیتے‘گفتگو

ہفتہ 19 مارچ 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء ) سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کر پشن فر ی نہیں بلکہ ”کر پشن کاگڑھ “صوبہ بن چکا ہے ‘مختلف صوبائی محکموں میں9ارب کی کر پشن کی جوڈیشل انکوائر ی کروائی جائے ‘ آڈیٹر جنرل نے مذکورہ کر پشن اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر کے پنجاب حکومت کے کر پٹ ہونے کی تصد یق کر دی ہے ‘اب قوم کو سمجھ آرہی ہے کہ حکمران کیوں پنجاب میں نیب کو نہیں آنے دیتے ‘آج نہیں تو کل کر پشن کر نیوالوں کو اپنے انجام سے دور چار ہونا پڑ یگا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر حکمرانوں سے کر پشن کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گی ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں میرٹ کی بات کرتی ہے مگر پنجاب میں دور بین سے بھی شفافیات اور میرٹ نظر نہیں آتا بلکہ کر پشن اور لوٹ مارحکمرانوں کا اصل انتخابی نشان بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کے تحت چلنے والی کارپوریشنوں اور اداروں میں 9 ارب روپے سے زیادہ کی بے ضابطگیاں، خورد برد اور بدعنوانی کی تصدیق کر دی گئی ہے جسکے بعد پوری عوام کے سامنے حکمرانوں کی کر پشن اور نااہلی سامنے آچکی ہے اور حکمران اب جو مر ضی کر لیں وہ قوم کو مزید بے وقو ف نہیں بنا سکتے انکو اپنی کر پشن اور لو ٹ مارکا حساب دینا پڑیگا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ کر پشن کے خلاف آوازبلند کی ہے اور جب تک کر پشن ختم نہیں ہوگی ملک میں ترقی نہیں نہیں ہوسکتی

متعلقہ عنوان :