پاکستان کی ترکی کے شہر استنبول میں خود کش بم دھماکہ کی پرزور مذمت

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:42

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان نے ہفتہ کو ترکی کے شہر استنبول میں خود کش بم دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد حملہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان استنبول میں دہشت گرد حملہ کی پر زور مذمت اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے۔

پاکستان ہمیشہ برادر ملک ترکی کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ترکی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہو گا۔ بیان کے مطابق پاکستان نے بم دھماکہ میں بے گناہ جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج اور جاں بحق افراد کے لواحقین، حکومت اور ترک عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔