پنجاب بار کونسل کے انتخابات ،یونائیٹڈ فرینڈز گروپ کے حمائت یافتہ محمد حسین وائس چیئرمین ،ممتاز مصطفی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں یونائیٹڈ فرینڈز گروپ کے حمائت یافتہ امیدوار محمد حسین وائس چیئرمین جبکہ ممتاز مصطفی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہو گئے۔پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں پنجاب بھر سے 75 ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن خان نے ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دئیے۔

یونائیٹڈ فرینڈز گروپ کے وائس چیئرمین کے امیداور محمد حسین 47 ووٹ جبکہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ممتاز مصطفی 49 ووٹ لے کر جیت گئے۔انڈیپینڈنٹ گروپ کے وائس چئیرمین کے امیداور فرہاد شاہ نے 27 ووٹ جبکہ چیئرمینایگزیکٹو کمیٹی خاور بشیر نے25ووٹ حاصل کئے۔انتخابی نتائج کا اعلان ہوتے ہی جیتنے والے امیدواروں نے خوشی کا اظہار کیا اور انکے حمائتی مبارکبادیں دیتے دکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی ممتاز مصطفی نے جیت کے بعد وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے معاملے پر عدلیہ کے ساتھ ہیں تاہم انصاف میں تاخیر پر عدلیہ کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کے لیے پاکستان بار کونسل کے کامیاب ہونے والے ممبران کے ساتھ ہوئی ہے ۔پولنگ سے قبل یونائیڈڈ فرینڈذ گروپ اور احسن بھون گروپ کی جانب سے وائس چیئر مین اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے ناموں کے حوالے سے قرعہ نکالا گیا جس میں یونائیڈڈ فرینڈذ گروپ کی جانب سے چودھری محمد حسین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے سینئر ایڈووکیٹ ممتاز مصطفی کے نام کی پرچی نکلی جبکہ احسن بھون گروپ کی جانب سے وائس چیئر مین سید فرہاد علی شاہ اور ایگزیکٹوکیمٹی کے لیے خاور بشیر کا نام تجویز کیا گیا

متعلقہ عنوان :