بلوچستان میں 500سے زیادہ افراد ایڈز کنٹرول پروگرام کیساتھ رجسٹرڈ ہیں ، منیجرایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر انور قاضی

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:18

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء ) صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کے منیجر ڈاکٹر انور قاضی نے کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان میں 500سے زیادہ افراد ایڈز کنٹرول پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں میں سے 250سے زیادہ افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ان رجسٹرڈ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت صوبائی پروگرام کی طرف سے بلا معاوضہ فراہم کی جا تی ہے بلوچستان میں مریضوں کی تعداد اور علاقے کے محل و قوع کر مدنظر رکھتے ہوئے علاج کے دو مراکز کوئٹہ اور تربت میں قائم کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مسعود نوشیروانی اور دیگر ایڈز کنٹرول پروگرام کے آفیسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹروں ہسپتالوں میں مریضوں کی تشخیص کیلئے سکریننگ سینٹر کھولے جا رہے ہیں جہاں تشخیص کی تمام بنیادی سہولتیں بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پروگرام کو مزید فعال کرنے کیلئے لئے بولان میڈیکل ہسپتال اور سنڈیمن صوبائی ہسپتال میں ماہ سے بچے میں ایڈز کی منتقلی روکنے کے لئے ماؤں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مراکز قائم کئے جا چکے ہیں علاوہ ازیں بلوچستان کے پانچ اضلاع قلعہ سیف اﷲ ژوب، شیرانی ، نصیر آباد لسبیلہ گڈانی میں ایڈز کے مریضوں کی شناخت او رعادات کو جاننے کیلئے سروے کرایا جا رہاہے جس سے بلوچستان میں ایڈز کی صورتحال مزید واضح ہوگئی اور ایڈز کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہاکہ عوام میں ایڈز کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے تمام مکتبہ فکر بشمول علماء اکرام ، اساتذہ اکرام ، سیاسی قائدین ، این جی او ز اور میڈیا کے نمائندوں اور پالیسی ساز اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مختلف آگاہی پوگرام منعقد کئے جا رہے ہیں یہ پروگرام اس سلسلے کی پہلی کھڑی ہے اس کے ساتھ ساتھ عوام کو شعور و آگاہی فراہم کرنے کیلئے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی مدد سے سمینار منعقد کیے جائینگے ۔ عوام اور مریضوں کو بہتر تشخیص کی سہولت فراہم کرنے کیلئے وائرل لوڈ مشین اور دیگر ضروریات آلات خریدے جا رہے ہیں اس کے علاوہ تمام رجسٹر مریضوں کیلئے ادویات بھی خردی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :