Live Updates

خضدار ،قومی شاہراہ پر حادثات سے بچنے کیلئے لیویز فورس کا خصوصی مہم چلانے کافیصلہ

قومی شاہراہ پر بینرز لگیں گے ، ڈرائیورز کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ،ٹریفک قوانین کے تحت رفتار کو کنٹرول میں رکھنے کی تاکید کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء ) خضدار میں قومی شاہراہ پر حادثات سے بچنے کے لئے لیویز فورس کا خصوصی مہم چلانے کافیصلہ ، قومی شاہراہ پر بینرز لگیں گے ، ڈرائیورز کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ٹریفک قوانین کے تحت رفتار کو کنٹرول میں رکھنے کی تاکید کی جائیگی ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، خضدار میں مجموعی طو رپر امن و امان اطمینان بخش ہے ، لیویز فورس ،ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر ز و تحصیل داروں کی قیادت میں اپنا فرض ایمانداری کے ساتھ نبہار ہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار لیویز محرر ز کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت اجلاس کمشنرکانفرنس ہال میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

جس میں خضدار شہر اور تحصیلوں اور دیگر دور دراز علاقوں میں امن وامان اور تحصیلوں کی کارکردگی رپورٹ سے ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی ، اسسٹنٹ کمشنر نال نصیراحمد میروانی ، تحصیلدار خضدار محمد اعظم باجوئی ، ،لیویز لائن آفیسرسعیداحمد زرکزئی تحصیلدار وڈھ منیر احمد مغل ،تحصیلدار نال محبوب علی بزنجو ، نائب تحصیلدار سارونہ محمد ھاشم مینگل ، نائب تحصیلدار کرخ فیض محمد ، نائب تحصیلدار خضدار حبیب گچکی نائب تحصیلدار زہری خادم حسین ، نائب تحصیلدار باغبانہ چاکر خان اور جاوید اقبال سارونہ سمیتسمیت دیگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد سلیم اکرم نے کہاکہ امن وامان کی مجموعی صورتحال ضلع بھر میں بہتر ہے اور مذید امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے لیویز فورس اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبہائے ۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے جسے نبہانے میں لیویز فورس صف اول کا کردار ادا کررہی ہے ۔ یہ سلسلہ آئند ہ بھی اسی طرح بہتر انداز میں برقرار کھا جائیگا ۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کا بڑا حصہ خضدا ر میں آتا ہے یہ علاقہ پہاڑی ہے جہاں بہت سارے خطرناک موڑ بھی آتے ہیں ۔ اور حالیہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے حادثات سے بچنے کے لئے لیویز فورس خصوصی مہم چلائیگی اور خضدار کے حدود میں قومی شاہراہ پر جہاں لیویز فور س کے چیک پوسٹس ہیں وہاں بینرز لگائے جائیں گے جن درج الفاظ کے ذریعے ڈرائیورز کو خصوصی احتیاط اور ٹریفک قوانین کے تحت رفتار کو قابو میں رکھنے کی تاکید کی جائیگی جب کہ اوورٹیک کرنے سے انہیں باز رکھا جائیگا۔ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات