لاہور میں پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی‘ 9جواری داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار‘ مقدمات درج

ہفتہ 19 مارچ 2016 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) فیکٹری ایریا پولیس نے 09جواریے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 90ہزار روپے نقدی،موبائل فونز اورتاش وغیرہ برآمد کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہرمیں کریک ڈاؤن کا حکم دیاجس پر ایس پی کینٹ امتیاز سرورنے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کرجوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او فیکٹری ایریا حماد اختر نے خفیہ اطلاع پر پل بندیاں والا کے قریب چھاپہ مار کر جواء کھیلنے والے 09افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزمان میں محمد عمران ، امجد علی ، محمد حمید ، چاند ، شوکت علی ، نذیر احمد ، محمد عامر ، مبین اور محمد میراج شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی رقم 90ہزار روپے نقدی ،07عددموبائل فونز اورتاش وغیرہ برآمد کرلی۔ پولیس نے جواریوں کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ جواریوں کی گرفتاری پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے ایس ایچ اوفیکٹری ایریا حماد اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :