پرویز مشرف کیخلاف بڑھکیں مارنے والے وزراء احسن اقبال اور سعد رفیق مستعفی ہوجائیں،عوامی تحریک

ہفتہ 19 مارچ 2016 19:56

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کی باعزت بیرون ملک روانگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرکس کا شیر بکری بن گیا ہے۔اب اگر بڑھکیں مارنے والے وزراء احسن اقبال اور سعد رفیق میں تھوڑی سی بھی شرم اور حیاء ہے تو وہ مستعفی ہوجائیں مگر ان کی سیاست کی بنیاد ہی جھوٹ اور ڈھیٹ پنے پر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے نظام کا المیہ یہ ہے کہ قاتل اور ملک کو بیچنے کر کھانے والے کرپٹ عناصر اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے سابق صدر پر غداری کا مقدمہ قائم کردیا جاتا ہے۔مگر یہ حقیقت اب عوام کی سمجھ میں آچکی ہے کہ ایوانوں میں بیٹھنے والے قاتل اور کرپٹ عناصر پرویز مشرف کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے۔بزدل حکمرانوں کی طرف سے آرٹیکل 6 کا ڈھنڈورا صرف عوام کو دھوکہ دینے کیلئے پیٹا جاتا رہا مگر حکمرانوں کو اپنے موقف سے پیچھا ہٹنا پڑا۔