بورے والا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے کے والد سپرد خاک

ہفتہ 19 مارچ 2016 19:03

بورے والا۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء ) سابق ناظم چوہدری سعید احمد رامے کے کزن،چیئرمین یونین کو نسل کاشف رامے کے چچا اور بورے والا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے کے والد چوہدری مشتاق احمد رامے گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کومقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم ،مسلم لیگ(ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں اوروہاڑی سے ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال کے بھائی چوہدری زاہد اقبال سمیت سیاسی ،سماجی ،تجارتی حلقوں کے نمائندہ افراد کی کثیرتعدادنے شرکت کی ، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج اتوار کوہوگی۔