جیکب آباد، پیپلز پارٹی کی جانب سے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 19 مارچ 2016 18:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی کی جانب سے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ، تفصیلات کے مطابق: جیکب آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کے فیصلے کے خلاف ضلع آفیس سے حاجی عبدالستار بروہی رفیق ویسر اصغر سیال ، ذاکر لاشاری،عبدالنبی لاشاری، نادر جمالی اور دیگر کی قیادت میں ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا ، مظاہرین نے جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور پرویز مشرف اور نواز حکومت کے خلاف نعریبازی کی مظاہرین نے ڈی سی چوک پر دھرنا دیکر ٹریفک معطل کر دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیکر آئین کے خلاف اقدام اٹھایا ہے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کے الزام میں ملوث ہیں اس لیے ان کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی مگر نواز حکومت نے ایک ڈیل کے ذریعے مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی جو کہ قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :