کراچی ،جعلی زرعی ادویات سپلائی وفروخت کرنے والے 2 جعلساز گرفتار ، بڑی مقدار میں جعلی زرعی ادویات برآمد

ہفتہ 19 مارچ 2016 18:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) سول لائن پولیس کا برینڈپروٹیکشن سسٹم کے نمائندے کے ہمراہ کاروائی جعلی زرعی ادویات سپلائی وفروخت کرنے والے 2 جعلساز گرفتار ، بڑی مقدار میں جعلی زرعی ادویات برآمد تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع زرعی ادویات کے حوالے سے نامور کمپنی سن جنٹا (syngenta)پاکستان لمیٹیڈ کے حوالے سے برینڈ پروٹیکشن سسٹم کے نمائندے نے سول لائن تھانہ مظفر گڑھ (پنجاب)میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی کہ جعلساز گروہ سن جنٹاپاکستان لمیٹیڈ کی مشہور زمانہ زرعی ادویات پولو اور پوٹن سی کے نام سے جعلی تیار زرعی ادویات بڑے پیمانے پر پنجاب بھر میں سپلائی وفروخت کر رہے ہیں جس سے کمپنی اور ادویات کی ساکھ تباہ ہورہی ہے سول لائن پولیس نے قانونی کاروائی کرکے سول لائن پولیس نے برینڈ پروٹیکشن سسٹم کے نمائندے کے ہمراہ مظفر گڑھ (سینری منڈی )کے علاقے میں واقع کھوکھر برادرس نامی شاپ پر چھاپہ مارکر 2جعلساز بھائیوں ملک سلیم کھوکھر اور ملک فیصل کھوکھر کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں جعلی زرعی ادویات برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :