پشاور،سلیم خان صوبائی حکومت ،اے پی ڈی ایم کی کارکردگی کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش نہ کریں،عبدالاکبرچترالی

ہفتہ 19 مارچ 2016 18:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) ایم پی اے چترال سلیم خان صوبائی حکومت اور اے ۔پی۔ڈی ۔ایم کی کارکردگی کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی ناکام کوشش نہ کریں ۔ چترال کے عوام انکی 8سالہ کارکردگی سے بخوبی واقف ہیں ۔ لواری ٹنل پر پانچ سال تک تعمیر اتی کام بند رہا ۔ لواری ٹنل کے منظور شدہ 5 ارب روپے لاڑ کانہ اور ملتان منتقل کئے گئے لیکن موصوف چترالی عوام کے ترجمان بننے کے بجائے ایک نااہل مرکزی حکومت اور NHA کے ترجمان بن گئے تھے جس کاخمیازہ چترالی قوم 2016ء کے حالیہ موسم سرما کے دوران لواری ٹنل میں کئے گئے گھنٹوں انتظار کرکے بھگت رہی ہے ۔

ن خیلات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما ، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے المرکزلاسلامی پشاور سے جاری ایک اخباری بیان میں کیاہے 2015ء کے سیلاب اور زلزلہ کے بعد ایم پی اے کی کارکردگی کہیں نظر نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

لوگ اپنے حقوق کے حصول کیلئے ذلیل ہوتے رہے ۔ اور در در کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔بروز میں سیلاب آیا ،کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔

بروز گولدہ جیب ایبل ارسی سی پُل سیلاب بردہوا ۔ لوگوں کے املاک اور زمینیں تباہ ہوئیں موصوف ایم پی اے چترال وہاں آکر دو جملے ہمدردی کے بھی ادا نہیں کرسکے ۔ آب وزیر بلدیات ڈی سی چترال ایکس سی اینڈ ڈبلیو، ڈسڑکٹ ناظم چترال اور اے ۔پی ۔ڈ ی۔ ایم کی جدوجہد سے پل کیلئے رقم مختص ہوئی تو سلیم خان ایم پی اے کو یاد آگیا اور اپنے چند جیالوں کے ذریعے یہ تاثر دے رہا ہے کہ بروز گولدہ پل کی منظوری میں نے کرائی،جو کہ حقیقت کے برعکس ہے ۔ا انہوں نے کہا کہ چترالی قوم اس وقت نااہل نمائندوں کی رحم وکرم پرہے۔

متعلقہ عنوان :