فیصل آباد پولیس کے چھاپے، بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم یعقوب مسیح گرفتار

ہفتہ 19 مارچ 2016 18:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) تھانہ بٹالہ کالونی فیصل آباد پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزم یعقوب مسیح کو گرفتار کر لیا۔آن لائن کے مطابق کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم یعقوب مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے1060گرام چرس برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ تھانہ بٹالہ کالونی فیصل آباد میں درج رجسٹر کر لیا۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آبا د نے تمام ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور سرکل افسران منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی خود سپرویژن کریں سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے ۔منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کو پاک اور صاف معاشرہ مہیا کرنا ہے جو ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :