مسلم لیگ ن شرقی باغ میں اختلافات ختم ،مشتاق نیئراورسردارمیراکبرمتحدہوگئے

شرقی اوروسطی باغ میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی،مشتاق نیئرکے ساتھ ملکر الیکشنلڑیں گے،بہت جلد بڑا جلسہ عام ہوگا،سردارمیراکبرکااعلان

ہفتہ 19 مارچ 2016 18:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء ) مسلم لیگ ن شرقی باغ میں اختلافات ختم ہو ،مشتاق نیئراورسردارمیراکبرمتحدہوگئے ممبرقانون سازاسمبلی سردارمیراکبرنے کہاہے کہ شرقی اوروسطی باغ میں مسلم لیگ ن کے امیدوارکے کامیابی حاصل کریں گے باپ بیٹے کی کرپشن کوبے نقاب کرکے دونوں کوعبرت کانشان بنائیں گے شرقی باغ میں ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں مشتاق نیئراورمیں مل کرالیکشن لڑیں گے جلدباغ میں بہت بڑا جلسہ عام ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے مسلم لیگ ن شرقی باغ میں سردارمشتاق نیئراورسردارمیراکبرکومتحد کردیا تمام تراختلافات کاخاتمہ کردیاہے سردارمیراکبراورمشتاق نیئرنے قیادت کے فیصلے کو سر اہتے ہوئے اس پرخوشی کااظہارکیاہے سردارمیراکبرنے اجلاس کے بعد اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے مشتاق نیئراورمیرے درمیان کچھ لوگوں نے غلط فہمیاں پیداکرنے کی کوشش کی تھی مگران کی کوشش ناکام ہوچکی ہے ہم چٹان کی طرح متحد اورمضبوط ہیں آئندہ الیکشن میں مخالفین کوعبرت ناک شکست سے دوچارکریں گے انہوں نے کہاکہ مرکزی قیادت کے فیصلوں پرلبیک کہتے ہیں مرکزی قیادت جس کوبھی ٹکٹ دے گی ہم اس کی مہم چلائیں گے اوراس کی کامیابی کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے جماعتی ٹکٹ کے لیے بھاگ دوڑکرناہرکارکن کاحق ہے انہوں نے کہاکہ کارکن قیادت کے فیصلوں پرلبیک کہتے ہوئے جماعت کومزیدمضبوط کریں اورکسی قسم کے اختلافات کوہوانہ دیں جماعت کی کامیابی کے لیے متحد اوریکجاہوجائیں اورجماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہ کریں انہوں نے کہاکہ باغ میں باپ بیٹے نے جوکرپشن کی ہے اورجعلی تقرریوں اورمیرٹ کی پامالی کرکے جس طرح عوام کااستحصال کیاہے ان کونشان عبرت بنائیں گے اورعوام کی طاقت سے ان کامحاسبہ کریں گے انہوں نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ ن وسطی باغ میں بھی کامیابی حاصل کرے گی ن لیگ کی قیادت جس کوبھی ٹکٹ دے گی ہم اس کی کامیابی کے لیے بھی اپناکرداراداکریں گے ، پیپلزپارٹی کی حکومت نے آج عوام سے منہ پھیرلیاہے حکومت نے ریاست کوکرپشن کاگڑھ بنادیاہے اس کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنالازمی ہوگیاہے اورآئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کے ذریعے اس کاحساب برابرکریں گے ۔

متعلقہ عنوان :