سپیکر قومی اسمبلی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے‘ ترجمان عوامی تحریک

ڈاکٹر طاہر القادری انٹرنیشنل صوفی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت میں ہیں

ہفتہ 19 مارچ 2016 18:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) پاکستا ن عوامی تحریک کے ترجمان نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’بم‘‘ کو لات مارنے کے عادی حکمرانوں کے خلاف کسی پلاننگ کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری انٹرنیشنل صوفی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت میں ہیں اور وہ بھارتی میڈیا کے سامنے پاکستان پر عائد کیے جانے والے دہشتگردی کے الزامات کا خوبصورتی کے ساتھ مقدمہ لڑرہے ہیں، وہ بھارت میں اسلام اور پاکستان کے پرامن پیغام کو اجاگرکررہے ہیں، وہ مسلم انتہا پسندی کے سوالات پر ہندو انتہا پسندی کو کنٹرول کرنے کی بات کررہے ہیں۔

ترجمان نوراﷲ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے مختصر دورہ انڈیا کے دوران انڈین الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو درجنوں انٹرویو دیے اور انہوں نے اپنے ہر انٹرویو میں پاکستان کا ڈٹ کر دفاع کیا۔