Live Updates

عمران خان کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اجتماعی ملاقات، کھلاڑیوں کو ڈر کر نہ کھیلنے کی ہدایت

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:53

عمران خان کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اجتماعی ملاقات، کھلاڑیوں ..

کولکتہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اجتماعی ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق 1992ء کے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان میچ سے قبل تاج ہوٹل میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے20منٹ کی اہم ملاقات کرکے انہیں بھارت کے خلاف میچ میں عمدہ کھیل پیش کرنے اور دباؤ جھیلنے کے لیے ”ٹپس “ دیں۔

(جاری ہے)

لیجنڈری آل راؤنڈر نے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ بڑے میچ کا پریشر نہ لیں اور میدان میں ڈٹ کرمقابلہ کریں ،انہوں نے بالخصوص محمد عامر کی باؤلنگ کو سراہتے ہوئے انہیں جم کر باؤلنگ کرنیکی ہدایت کی ،اس موقع پر مڈ ل آرڈر بلے بازعمر اکمل نے عمران خان سے درخواست کی کہ وہ ٹیم مینجمنٹ سے کہیں کہ انہیں اوپر کے نمبروں پر کھلایا جائے جس پر انہوں نے وقار یونس سے عمر اکمل کو اوپر کے نمبر پر کھلانے کی سفارش کی ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کپتان شاہد آفریدی نے کپتان سے ہوٹل لابی میں 2منٹ علیحدگی میں بھی ملاقات کی ،عمران خان نے آفریدی سے کہا کہ وہ ایک اچھے کپتان ہیں جو پاکستان کو کامیابی دلوا سکتے ہیں ،انہیں میدان میں دلیر فیصلے کرنا ہوں گے۔

عمران خان کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ اجتماعی ملاقات، کھلاڑیوں ..
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :