مسلح ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بناکر بینک سے لاکھوں روپے لو ٹ لئے

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:53

خانیوال۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء ) سات نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے عملے کو یرغمال بناکر میزان بینک سے لاکھوں روپے لو ٹ کر فرار ہو گئے پو لیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مقا می بینک سرسید روڈ خانیوال پر ایکس ایل آئی کار نمبر110پر سوار سات افراد کھاتہ داروں کے روپ میں داخل ہوئے اور انہوں نے بینک سیکورٹی گارڈز اور دیگر بینک عملہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اسی دوران ڈاکوؤں نے بینک کی سی سی کیمرہ کی تاریں بھی کاٹ دیں ۔

اور کیش کاونٹر سے لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گئے دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈاکو بینک کی سی سی کیمرہ کا بیک سسٹم بھی ہمراہ لے گئے ۔وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خاں،ایس پی انوسٹی گیشن نعیم الحسن بابر،دی ایس پی صدر سرکل زبیر بنگش بھاری پولیس نفری کے ہمراہ ، بینک پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی پی اوجہانزیب نذیر کے مطابق ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :