اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 13:46

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نئی 5سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی ،پالیسی کے تحت مقامی گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا،باقاعدہ اعلان 21 مارچ کو ہوگا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا جس میں نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

پا لیسی کے تحت سرمایہ کاری کے شعبے میں پرکشش مراعات دی گئی ہیں۔جس میں دو سال کے بعد درآمدی گاڑیوں کی اور پرزہ جات پر ٹیکس میں دس فیصد کمی، گاڑیاں بنانے والے کارخانوں کے لیے ٹیکس میںرعایتیں،جبکہ استعمال شدہ چھوٹی گاڑیوں کی درآمد کوجاری رکھنابھی شامل ہے پالیسی کے تحت مقامی گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دیا جائے گا جس کا باقاعدہ اعلان 21مارچ کو کیا جائے گا۔