کوئٹہ،سرچ آپریشن سے 13 مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) نصیرآباد میں ایف سی اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں 13 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں ایف سی اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیموں کے خلاف سرچ آپریشن کیا اس دوران فورسز نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے مین 13 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :