پاک بھارت ٹاکرا، کولکتا میں آج شام بارش کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 مارچ 2016 13:22

پاک بھارت ٹاکرا، کولکتا میں آج شام بارش کا امکان

کولکتا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مارچ 2016ء) : دو گھنٹے کی مسلسل بارش کے بعد کولکتا میں سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کر دی ہیں۔ لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق کولکتا میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان تاحال بر قرار ہے۔ کولکتا محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کولکتا میں آج شام بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کولکتا میں پاک بھارت ٹاکرا آج شام 7 بجے ہونے جا رہا ہے لیکن بارش کی پیش گوئی سے کرکٹ شائقین بھی اس شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ اگر بارش ہو گئی تو کیا ہو گا؟؟ واضح رہے کہ آج شام ہونے والے پاک بھارت میچ نے تمام کرکٹ شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کرکٹ میچ کی گونج ہر جانب سنائی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :