مارچ میں کاشت کی جانے والی موسم گرما کی سبزیوں سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ‘ محکمہ زراعت

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:06

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا ہے کہ موسم گرما کی آمد کے باعث ماہ مارچ میں کاشت کی جانے والی موسم گرما کی سبزیوں سے بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ روا ں ماہ مارچ کے دوران بھنڈی، توری، بینگن ، ٹماٹر ، گھیا کدو، چین کدو، کریلا، کالی توری، سبز مرچ، شملہ مرچ ، تر ، کھیرا،وغیرہ کی کاشت مکمل کر لیں کیونکہ یہ سبزیاں موسم گرما کے دوران 20سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بہترین نشو ونما پاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر مارچ سے قبل یا مارچ کے بعد ان سبزیوں کو کاشت کیا جائے تو درجہ حرارت کی کمی بیشی پیداوار کو متاثر کرتی ہے،سبزیوں کی کاشت سے چند روز قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے سے زمین مزید بہتر پیداوار دینے کا موجب بن سکتی ہے اور موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی درجے والی زرخیزمیرازمین کا ہونا ضروری ہے