خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی ، 20 افراد ہلاک

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا اور اّزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، چھتیں گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچوں اور خواتین سمیت بیس افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ازاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش قہر بن گئی، مظفر اّباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد لقمہ اجل بن گئے ، ضلع باغ کے نواحی گاوٴں میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں اّکر گھر گر گیا جس سے چھ افراد مٹی کے تودے تلے دب گئے ، اہل علاقہ نے اپنی مدد اّپ کے تحت چار بچیوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔

تاہم گھر کا سربراہ اور اس کی بیوی دم توڑ گئے۔اّزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد گھر گر گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم،شاہراہ جہلم اور مظفر آباد راولپنڈی روڈ سمیت متعدد شاہرایں بند ہو گئیں۔لوئر دیر میں گھر کی چھت موسلادھار بارش سے گر گئی جس سے 5 افراد کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا، حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے۔ادھر کرم ایجنسی کے نواحی علاقے گوندال میں گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔