وزیراعظم نواز شریف 22مارچ کو ایک روزہ دورے پر مظفرآبا د جائیں گے

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف 22مارچ کو ایک روزہ دورے پر مظفرآبا د جائیں گے جہاں وہ پارلیمانی بورڈ کی صدارت کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کشمیر کے فیصلے کشمیر میں کرنے کا عزم کیا ہے اور وہ اس سلسلے میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورے پر 22مارچ کو مظفرآباد جائیں گے جہاں انکی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہو گا جس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حکمت عملی طے کی جائے گی اورر مسلم لیگ ن کے قانون ساز اسمبلی کے ٹکٹ کے امیدواروں کے ناموں سے متعلق مشاورت کی جائے گی ، انکے ہمراہ وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ، وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی و دیگر بھی جائیں گے ، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کا پارلمانی بورڈ وفاقی وزراء سمیت 18ارکان پر مشتمل ہے اور اس کے چیئرمین وزیراعظم نواز شریف خود ہیں۔

متعلقہ عنوان :