بیلجیم سے صالح عبدالسلام کو حوالے کر نے کی درخواست کرینگے ‘فرانسیسی صدر

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:29

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) فرانسیسی صدرفرانسوا اولاندنے کہا ہے کہ پیرس حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے ‘بیلجیم سے صالح عبدالسلام کو حوالے کرنے کی درخواست کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر کے مطابق برسلز کے آپریشن میں 3افراد گرفتار کیے گئے جن میں صالح عبدالاسلام بھی شامل تھا ‘پیرس حملے کے مرکزی ملزم صالح عبدالسلام کی گرفتاری ہماری کامیابی ہے،ہم بیلجیم سے صالح عبدالسلام کی حوالگی کی درخواست کریں گے -

متعلقہ عنوان :