یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کیلئے یورپی یونین کے رہنما اور ترکی ایک بڑے معاہدے پر متفق

ترکی اور اٹھائیس ممالک کے یورپی اتحاد کے درمیان معاہدہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے ‘ ڈونلڈ ٹسک

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:29

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین کے رہنما اور ترکی ایک بڑے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔برسلز میں ہونے والے اجلاس کے بعد یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ ترکی اور اٹھائیس ممالک کے یورپی اتحاد کے درمیان معاہدہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کا اطلاق اتوار کی نصف شب سے ہو جائیگا اور اس کے تحت ترکی ان تارکین وطن کو واپس اپنے ہاں بلا لیگا جو ترکی کے راستے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اتوار اور پیر کی درمیانی رات کے بعد سے جو بھی تارکین وطن یونان پہنچیں گے ان کی یورپ میں پناہ کی درخواستیں کو انفرادی سطح پر دیکھا جائیگا اور جس پناہ گزین کی درخواست مسترد ہو گی ‘اسے ترکی واپس بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :