معروف ریسلر اسٹنگ انجری کے باعث ریٹائر ہوگئے
ہفتہ 19 مارچ 2016 12:24
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) اپنے دور کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک اسٹنگ کا کیرئیر باضابطہ طور پر ختم ہوگیا ۔امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق 56 سالہ ریسلر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹنگ اب کبھی رنگ میں اتر نہیں سکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹنگ نے متعدد ڈاکٹروں سے رجوع کیا جنھوں نے متفقہ طور پر رائے دی ہے کہ ان کیلئے رنگ میں دوبارہ اترنا زندگی کیلئے بہت خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں سیٹھ رولنز کے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ای نائٹ آف چیمپئنز میں مقابلے کے دوران اسٹنگ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ڈاکٹروں نے گردن اور ریڑھ کی ہڈی سے جڑنے والے مقام پر نقصان کی نشاندہی کی تھی جس کے نتیجے میں اعصاب پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بہت زیادہ درد ہونے لگتا ہے۔(جاری ہے)
یہی وہی بیماری ہے جس کے نتیجے میں 2011 میں ایک اور مقبول ریسلر ایج ریٹائر ہونے پر مجبور ہوگئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹنگ اس حوالے سے باضابطہ اعلان آئندہ ٹیکساس میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی ہال آف فیم تقریب میں شرکت کے دوران کرسکتے ہیں۔یہ اطلاعات ہیں کہ اسٹنگ ڈبلیو ڈبلیو ای میں انتظامی عہدے پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں جیسے جنرل منیجر یا ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایمبسیڈر وغیرہ۔خبر سے ان پرستاروں کو مایوسی ہوگی جو انڈرٹیکر اور اسٹنگ کے درمیان ڈریم میچ کو دیکھنا چاہتے تھے اور اسٹنگ خود بھی اس کے خواہشمند تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.