کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کے خلاف مقدمات درج کروانے کا عندیہ دیدیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:19

کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کے خلاف مقدمات درج کروانے کا عندیہ دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے سابق دوست اور ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کے خلاف مقدمات درج کروانے کا عندیہ دیدیا ۔

(جاری ہے)


بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی جانب سے گزشتہ دنوں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا گیا تھا جس کے جواب میں اداکارہ نے 21 صفحات پر مبنی جواب دائر کرتے ہوئے ہریتھک روشن کے خلاف دھمکانے کے الزامات لگائے تھے اور اب دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ کے بعد قانونی جنگ بھی تیز ہوگئی ہے تاہم اب اداکارہ کے وکیل نے ایکشن ہیرو کو جیل کی ہوا کھلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کے وکیل نے ہریتھک روشن کے قانونی نوٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا ہریتھک پر ہتک عزت سمیت دھمکانے کے مقدمات درج کرواسکتی ہیں جس میں انہیں ای میلز میں نازیبا زبان استعمال کرنے ‘بدنام کرنے اور خاتون کو دھمکانے پر 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔