ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی کی نماز ادا کرتی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ہفتہ 19 مارچ 2016 12:18

ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی کی نماز ادا کرتی تصویر نے سوشل میڈیا پر ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفرید ی کی نماز ادا کرتی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لگی ایک تصویر میں شاہد آفریدی بھارت کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے اختتام پر گراؤنڈ میں ہی نماز ادا کرتے نظر آرہے ہیں جسے شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے ،اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ شاہد آفریدی جوتے پہن کر کیوں نماز ادا کررہے ہیں ؟۔