ایران افریقی ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں توسیع کا خواہاں

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:58

تہران ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تہران میں متعین افریقی ملکوں کے سفراء کی مشترکہ نشست سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افریقی ملکوں کے درمیان تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے اور تہران ان تعلقات کی توسیع کے لئے آمادہ ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد تعلقات کی توسیع کا ماحول سازگار ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور افریقی ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کا ذکر کیا اور کہا کہ تعلقات کی توسیع کے دائرے میں ایرانی حکام کے، افریقی ملکوں کے دورے اور افریقی ملکوں کے حکام کے ایران کے دورے، تہران کی خارجہ پالیسی کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس نشست میں افریقی ملکوں کے سفراء نے بھی صلاح و مشورے کے لئے مشترکہ نشست سے متعلق ایران کی جدت عمل کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مختلف شعبوں منجملہ سائنسی، توانائی، طب وصحت اور بنیادی تنصیبات کے شعبوں میں بہترین کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وہ ان شعبوں میں افریقی ملکوں کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :