یورپی یونین اور ترکی کے درمیان ڈیل طے پا گئی، ڈونلڈ ٹْسک

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:48

انقرہ/ برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء ) ترک وزیر اعظم احمد داوٴد اوگلو اور یورپی یونین کے لیڈروں کے درمیان مہاجرین کی یورپ آمد کے حوالے سے ڈیل طے پا گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹْسک نے اِس سمجھوتے کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی لیڈروں کی منظور کردہ ڈیل کو برسلز میں ترک وزیر اعظم کو پیش کیا گیا اور پھر اْس پر حتمی مذاکرات کیے گئے۔

اس سلسلے میں یورپی رہنماوٴں کی دو روزہ سربراہی کانفرنس گزشتہ روز برسلز میں شروع ہوئی تھی، جس میں رکن ریاستوں میں سے چند کے شدید اعتراضات کا ازالہ کرتے ہوئے پہلے تو رکن ملکوں نے آپس میں اتفاق رائے کیا تھا۔ پھر اس کانفرنس کے دوسرے روز جمعے کے دن ترک وزیر اعظم احمد داوٴد اولْو بھی برسلز پہنچ گئے تھے اور ان کے ساتھ یورپی رہنماوٴں کے مذاکرات بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :