ورلڈ ٹی 20 سپر ٹین کا سب سے بڑا مقابلہ آج ، کھلاڑیوں کی گرج چمک کیساتھ بارش برسنے کا بھی امکان

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:21

ورلڈ ٹی 20 سپر ٹین کا سب سے بڑا مقابلہ آج ، کھلاڑیوں کی گرج چمک کیساتھ ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی 20کے سپر ٹین کا سب سے بڑا مقابلے میں آج بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،جس میں کھلاڑیوں کی گرج چمک کے ساتھ ،بارش برسنے کا بھی امکان ہے۔ میچ میں بڑی تعداد میں فلمی ستاروں اور سیاسی شخصیات کے باعث سکیورٹی انتظامات مزید سخت ، پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے دستے موجود ڈیوٹی دینگے ،سٹیڈیمز اور گردونواح کی عمارتوں میں شارپ شوٹرز بھی تعینات ہونگے۔

گرین شرٹس تاریخ بدلنے کیلئے پرعزم ، دھونی الیون ایونٹ کی پہلی شکست کو بھول کر فتح کے ساتھ ہوم کراؤڈ کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے پرامید ۔ٹی ٹوئنٹی کا میگا ایونٹ کے میگا مقابلے میں آج شام ساڑھے 7بجے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،جس کے باعث کولکتا کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ میں آج تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

روایتی حریفوں میں ایک جان اسٹرونگ بیٹنگ ہے ،جس میں روہیت شرما ،ویرات کوہلی ،شیکھر دھون،سریش رائنا،یوراج اور دھونی شامل ہیں،بھارت کی مضبوط بیٹنگ چٹان میں شگاف ڈالنے کیلئے گرین شرٹ کے پاس محمد عامر ،وہاب ریاض ،محمد عرفان اور شاہد آفریدی جیسے بالنگ کے ہتھیار ہیں۔

پاکستان کی ایونٹ کے پہلے میچ میں کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کہا جارہا ہے کہ حریف کتنے ہی رنز بنالیں پھر بھی گرین شرٹ کے بیٹسمین اپنا رنگ جمائیں گے ،دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کے بڑے مقابلے میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے ہر کھلاڑی بھرپور تیاریاں کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :