امریکا کی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ہفتہ 19 مارچ 2016 11:09

واشنگٹن ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) امریکا کی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی ریاست الاسکا میں ہفتے کی صبح 6.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈکی گئی اور اس کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد ابھی تک کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔