برازیل کے صدر کے حامی ان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

برازیل کے صدر کے حامی ان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے

ساؤ پالو ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ۔2016ء) برازیل کی صدر کے حامی ان کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کی صدر ڈلما روزیف کے خلاف احتجاج کے بعد اب ان کے حامی افراد بھی سڑکوں پر آگئے ہیں جن کا مقصد ڈلما کے اقتدار کو بچانا ہے۔ گزشتہ روز صدر ڈلما کے حق میں سڑکوں پر ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے جو ان کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدالت اپنا فیصلہ واپس لے اور ان کے خلاف سیاسی کاروائیوں کو بند کیا جائے۔

19/03/2016 - 11:08:48 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان