یلجیئم کا پیرس حملوں میں ملوث مبینہ حملہ آور صالح عبدالسلام کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 19 مارچ 2016 02:50

یلجیئم کا پیرس حملوں میں ملوث مبینہ حملہ آور صالح عبدالسلام کو زخمی ..

برسلز(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء) بیلجیئم نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے حملوں میں ملوث مشتبہ حملہ آور صالح عبدالسلام کو برسلز میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔صالح عبدالسلام گذشتہ سال پیرس میں حملوں کے بعد مفرور تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ برسلز میں مولن بیک کے علاقے میں ایک گھر میں چھاپے کے دوران گرفتار کیا اور ان کے ایک ٹانگ پر زخم تھا۔

بیلجئم کے وزیراعظم چارلس مچل نے کہا کہ دو دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے صالح عبدالسلام کو جلد از جلد فرانس کے حوالے کر دیا جائے گا۔برسلز میں پولیس کی جانب سے یہ چھاپہ مار کارروائی ایک گھر پر چھاپے کو دوران حاصل کیے انگلیوں کے نشانات ملنے کے بعد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈرامائی فوٹیج میں ان کو پولیس کی گاڑی میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بیلجیئم کے سیکریٹری سٹیٹ برائے پناہ اور مائیگریشن فرینکن کا کہنا تھا کہ ہم نے انھیں پکڑ لیا ہے۔خیال رہے کہ صالح عبدالسلام کا شمار یورپ کے مطلوب ترین افراد میں ہوتا ہے اور وہ پیرس حملوں سے منسلک اہم ترین مشتبہ شخص تھے، جس میں 130 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔یہ چھاپہ مار کارروائی بظاہر کئی گھنٹوں تک جاری رہی اور جائے وقوعہ پر دو دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے۔

پیرس حملوں سے منسلک ایک اور الجزائری شہری محمد بیلکائد منگل کو فورسٹ کے نواحی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔حکام کا اس وقت کہنا تھا کہ ان کے خیال میں دو دیگر مشتبہ افراد فرار ہوگئے تھے۔26 سالہ فرانسیسی شہری صالح عبدالسلام برسلز میں پیدا ہوئے تھے اور 13 نومبر کو ہونے والے حملوں سے قبل مولن بیک کے علاقے میں قیام پذیر رہے تھے۔ان کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ پیرس میں حملوں کے فوراً بعد بیلجیئم واپس آگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :