پیمکو اور یو ایس ایڈ ایگریکلچر، ڈیری اور گوشت کی صنعت کی بہتری کے لئے مل کر پالیسی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ مارچ

لاہور

پیمکو اور یو ایس ایڈ ایگریکلچر، ڈیری اور گوشت کی صنعت کی بہتری کے لئے مل کر پالیسی ریفارمز پر کام کریں گے،مفاہمتی یاداشت پر دستخط

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19مارچ۔2016ء)پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پنجاب انیبلنگ انوائرمنٹ پراجیکٹ (USAID-PEEP) کے نمائندگان نے آج ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق دونوں ادارے مل کر زراعت ، ڈیری اور گوشت کی صنعت کی بہتری کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کران شعوبوں کی ترقی، پالیسی ریفارمز کی ترویج اور اداروں کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے۔

لاہور میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے USAID پنجاب کے صوبائی ڈائریکٹر ڈاکٹر مائلز ٹوڈر (Dr. Miles Toder) کا کہنا تھا کہ آ ج طے ہونے والی مفاہمتی یاداشت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ دونوں ادارے زرعی پالیسی میں مثبت تبدیلیوں اور ان پر بر وقت عمل درآمد سے صوبہ پنجاب کے زرعی کاروبار ی ماحول میں بہتری کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیمکو ،اور پیپPEEP پنجاب کے زرعی اور گوشت کی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مل کر کام کریں گے اور ایسی تبدیلیاں لائیں گے جس سے دونوں شعوبوں میں روزگار کے مواقع قائم کیے جا سکیں۔

پالیسی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

19/03/2016 - 02:11:14 :وقت اشاعت