خیرپور میں گراں فروشی اور پیٹرول کے غیر سرکاری نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف جاری مہم میں جرمانے

جمعہ 18 مارچ 2016 22:42

سکھر ۔ 18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) گراں فروشی اور پیٹرول کے غیر سرکاری نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ، اے ڈی سی ٹو خیرپورریاض حسین وسان نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر امتیاز احمد شیخ،مختیارکار گمبٹ ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی گمبٹ ،پولیس اور ٹیم کے ساتھ تعلقہ گمبٹ کے نیشنل ہائی وے اور گمبٹ شہر میں چھاپے مارے ، چھاپوں کے دوران ہوٹلوں، اشیاء خورد و نوش کی دکانوں، آئل ، بیکریوں پر چیکنگ کے دوران غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کرکے موقع پر ہی وصولی کی۔

(جاری ہے)

اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ریاض حسین وسان نے صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال ،غیر معیاری تیل، ملاوٹ شدہ مرچ مصالحے اور خارج المعیاداشیاء کی فروخت پر سخت برہمی کا اظہار کیا انہوں نے تمام دکانداروں، ہوٹل مالکان کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی ۔چھاپوں کے دوران خیرپورتعلقہ میں کاروائی کرتے ہوئے دکانوں، ہوٹلوں، کریانہ شاپس، بیکریوں پر فوری ایکشن کرتے ہوئے ایک لاکھ15 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کرکے موقع پر ہی وصولی کی ۔

متعلقہ عنوان :