گورنمنٹ گرلز کالج مسلم باغ 19 دن گزرنے کے باوجود کھل نہ سکا

تعلیمی سلسلہ شروع نہ کیا تو ایک بار پھر ہم احتجاج کر نے پر مجبور ہونگے، طالبات کا 21 مارچ تک الٹی میٹم

جمعہ 18 مارچ 2016 22:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مارچ۔2016ء) گورنمنٹ گرلز کالج مسلم باغ 19 دن گزرنے کے باوجود کھل نہ سکا ، کالج کے طالبات نے 21 مارچ تک الٹی میٹم دیدیا کہ اگر کالج میں تعلیمی سلسلہ شروع نہ کیا تو ایک بار پھر ہم احتجاج کر نے پر مجبور ہونگے تفصیلات کے مطابق 12 فروری کو مسلم باغ گرلز کالج میں ثاقبہ کاکڑ نے پرنسپل اور کلرک کے رویئے کے خلاف خودکشی کی تھی جس کے بعد ثاقبہ کاکڑ کے لواحقین اور ان کے ساتھیوں نے پرنسپل اور کلرک کے رویئے کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر پرنسپل اور کلر ک کے اخلاف ایف آئی آر درج ہوئی اور بعد میں حکومت بلوچستان نے ثاقبہ کاکڑ کے قتل کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بھی تشکیل دیدیا یکم مارچ سے بلوچستان کے سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے کھل گئے لیکن مسلم باغ گرلز کالج میں تعلیمی سلسلہ19 دن گزرنے کے باوجود شروع نہیں ہو سکا کالج کے طالبات نے 21 مارچ کے بعد احتجاج کا اعلان کر تے ہوئے محکمہ تعلیم اور قائمقام پرنسپل کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیدی اور طالبات کا کہنا ہے کہ اگر مسلم باغ گرلز کالج میں تعلیمی سلسلہ شروع نہیں کیا گیا تو ہم سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہو نگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی طالبات نے کہا کہ26 اپریل سے ایف اے ‘ایف ایس سی کے ا متحانات بھی شروع ہو رہے ہیں جس کیلئے ہمیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :