بیلجیئم ، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن پیر س حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالاسلام کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعہ 18 مارچ 2016 22:28

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) بیلجیئم میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران پیر س حملوں کے مرکزی ملزم صالح عبدالاسلام کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کی سیکیورٹی فورسز نے پیرس حملوں کے ملزمان کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالاسلام کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیاہے۔

صالح عبدالاسلام کو مولن بیک کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد زخمی بھی ہو ئے ۔ واضح رہے کہ پیرس حملوں کی ذمہ داری اپنے آپ کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے قبول کی تھی اور حملوں کے وقت صالح عبدالسلام پیرس ہی میں موجود تھے۔پیرس میں 13 نومبر کو ہونے والے حملوں میں 130 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :